اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ملتان سلطانز سے شکست کے بعد شاداب کا بیان سامنے آگیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( این این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے ہنسی مذاق میں لگ گئے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کب لگا کہ میچ آپ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے؟۔شاداب خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جب آخری کھلاڑی آئوٹ ہوا

تب لگ کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کے جواب پر ہال میں موجود سب لوگ ہنسنے لگے۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ملتان اور کراچی کی پچز میں کیا فرق تھا؟۔شاداب خان نے اس سوال پر بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو دونوں پچز پر مار پڑی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ اگلے میچ میں اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے یا کوئی تبدیلی کریں گے؟۔شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سر اس کو اینٹی کرپشن میں پکڑو، جس کے بعد شاداب سمیت سب لوگ ہنسنے لگے۔انہوں نے اپنا جواب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ میں مذاق کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے روٹی گینگ اور ان کے اہلیہ سے متعلق سوال کیا تو شاداب نے کہاکہ حالات بدل گئے جذبات بدل گئے۔شاداب خان نے جواب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ میری شادی ابھی ہی ہوئی ہے تو میں کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ وقت اہلیہ کو دوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دی تھی، یہ سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی تھی ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…