اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)16 سال پرانا اوریجنل آئی فون ایک کروڑ 64 لاکھ روپے میں فروخت ہو گیا ۔ جی ہاں سن کر یقیناً آپ کو حیرت کا جھٹکا لگا ہوگا۔ یہ فون ایک شخص نے63ہزار ڈالر ز یعنی پاکستانی ایک کروڑ 64لاکھ سے زائد پاکستان روپوں میں خریدا ہے ۔
امریکا میں آئی فون فرسٹ ایڈیشن کا ایک سیل پیک ماڈل ریکارڈ 63 ہزار 356 ڈالرز میں نیلام ہوا۔فون کی ابتدائی بولی اڑھائی ہزار ڈالر سے شروع ہوئی اور یہ 19فروری تک جارہی رہے جبکہ اس حوالے سے آکشن ہائوس کی جانب سے توقعات سامنے آرہی تھیں کہ یہ بہت زیادہ بھی ہوا تو پچاس ہزار ڈالر تک فروخت ہو گا لیکن 63ہزار ڈالرز کی بولی نے انہیں بھی چونکا دیا ۔ یہ فون ایک خاتون کیرن گرین کی ملکیت تھا جو ان کو 2007 میں تحفے کے طور پر ملا تھا، مگر وہ فون کنکشن کے مسائل کے باعث اسے استعمال نہیں کرسکیں اور الماری میں رکھ کر بھول گئیں۔خاتون اپنا کاروبار کر نا چاہ رہیں تھیں اس لیے انہوں نے اسے نیلامی کیلئے پیش کیا تاکہ وہ اس سے اپنے کاروبار کیلئے رقم جمع کر سکیں ۔