کراچی (این این آئی)ٹی وی شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرے شوہر مجے بتاچکے ہیں کہ میرا چہرہ چاند جیسا ہے۔اردو فلکس پر نشر ہونیوالے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے پروگرام کا ایک کلپ اردو فلکس کے انسٹا اکائونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔شو میں پاکستان کی 2 معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئی تھیں۔دوران شو شعیب اختر نے شائستہ لودھی سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ انہیں ندا یاسر کو دیکھ کر کون سا گانا یاد آتا ہے؟ شائستہ کے جواب سے قبل ندا نے شائستہ کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ مت کہنا کہ میرا چہرہ چاند جیسا ہے کیوں کہ مجھے میرے میاں بتاچکے ہیں میرا منہ چاند جیسا ہے۔ندا کی بات پر میزبان شعیب اختر بھی زور سے ہنس پڑے جس کے بعد شائستہ لودھی نے ندا سے کیفی خلیل کے مشہور گانے کہانی سنو ساتھ گانے کی درخواست کی۔