اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اے این پی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبے کے قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے،

پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کرکے قوم کے اربوں روپے ضائع کئے گئے،ایک طبقہ سیاست میں عدم برداشت پیدا کرنے اور پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تین مہینوں کیلئے قوم کے کروڑوں خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔ اے این پی نے 18حلقوں کیلئے امیدواران کا اعلان کیا تھا، ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این پی بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں ہوگی۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔تمام اتحادیوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اے این پی نے مشاورت سے فیصلہ کرلیا۔ کارکنان و ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قلیل وقت میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…