جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانیے کی جیت ہے،احسن اقبال

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ( این این آئی ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے قصبہ نورکوٹ میں سینئر صحافی ملک محمد یونس کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانیے کی جیت ہے،اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ، میچ فکسنگ کے بعد

اب پرویز الٰہی ٹیپ سے تو عدالتی کیس فکسنگ کا بھی تاثر مل رہا ہے ۔ جس کی تحقیقات ہونی چاہئے.29 نومبر 2022کے بعد حقیقی اقتدر ملنے کے باوجود ایم این اے علی وزیر کی رہائی میں تاخیر کے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ خوشی ہے کہ علی وزیر کو رہائی ملی، یہ قانون کی جیت ہے.پی ٹی آئی حکومت،دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع دے کر گئی. ووٹ کو عزت دو بیانیہ زندہ ہے اور زندہ رہیگا ، آئین پاکستان عوام کے حق حکمرانی کی نگہبانی کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی ٹیپ سے میچ فکسنگ کے بعد اب عدالتی کیس فکسنگ ہو رہی ہے ، پرویز الٰہی ٹیپ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے،یوں لگتا ہے عمران خان ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن چکا ہے ، بھارت اور پی ٹی آئی میڈیا سیل ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہا ہے ، عمران خان اپنی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ کر حواسِ باختہ ہوچکا ہے ۔ عمران خان کی جیل بھرو تحریک اپنے کارکنان کو جیلوں میں ڈالنے کی کوشش ہے ،عمران خان کے شکرگذار ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جیل ڈالنا چاہتے ہیں ۔ دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں ۔ اور سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…