مسلم لیگ (ن)کا چیف جسٹس سے پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن)نے قانونی حکمت عملی تیار کی، اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان سے سابق وزیر اعلی پنجاب
چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)نے عمران خان کے جاری کیسز پر بھی غور کیا،
اس کے علاوہ صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق تاریخ کے اعلان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔