کراچی(این این آئی)پی ایس ایل 8کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو 63رنز سے شکست دے دی۔پاکستان سپر لیگ 8کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198رنز کے جواب میں 135رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ڈیوڈویزااورشاہین آفریدی نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کیپہلی وکٹ 4.3اوورز میں 49رنز پر گری جب فخر زمان 14گیندوں پر 22رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15گیندوں پر 35رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔سکندر رضا نے 16گیندوں پر 32اور راشد خان نے 11رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔