کراچی(این این آئی)اسلام آباد یونائٹیڈ کے مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرنے کیلئے افغانستان کے فضل حق فاروقی اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچے اور دونوں اگلے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔افغانستان کے دونوں کرکٹرز نے یو اے ای سے ہونے والی سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل کو جوائن کیا۔اس کے علاوہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز 26 فروری کو اسلام آباد یونائٹیڈ اسکواڈ جوائن کریں گے۔