جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہارمنہ پانی پینا صحت کیلئے کیسا ہے؟ جانئے

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)نہار منہ پانی پینا صحت کیلئے کس حد تک فائدہ مند ہے، جاپانی تحقیقی رپورٹس نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا صحت کیلئیانتہائی موزوں ہے۔اگرایک ماہ تک لگاتار پانی پینے کی عادت کواپنایا جائے توبیحد فوائد ہوسکتے ہیں۔ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی پینے کیلئے دیاگیا

تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔کم بھوک لگنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ سست اور بھاری ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ملنے والی توانائی جسمانی سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ وزن کم ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ہر تھوڑی دیر بعد بھوک نہیں لگتی جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھ جاتی ہے۔اس عادت کو اپنانے کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد چہرے پر نمودار ہونے والی جھریاں غائب ہوجاتی ہیں جبکہ جلد صحت مند، سرخی مائل اور جگمگانے لگتی ہے۔یہ عام سی عادت جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے، جس کے نتیجے میں عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہوجاتا ہے جبکہ قبض بھی لاحق نہیں ہوتا۔نہار منہ پانی پینے سے نہ صرف بالوں کی صحت مند نشوونما ہوتی ہے بلکہ وہ چمکدار بھی ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے جبکہ ہر کھانے کے بعد تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔صبح اٹھنے کے بعد دانت صاف کرنے سے پہلے دو سے چار گلاس پانی پی لیں، اگر اتنا پانی پینا مشکل ہو تو ایک گلاس سے آغاز کریں اور بتدریج اس میں اضافہ کریں۔پانی پینے کے بعد 45 منٹ تک کچھ نہ کھائیں، اس کے بعد ناشتہ کرلیں۔ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد تک کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…