سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا معافی کیلئے نجم سیٹھی کو خط

20  فروری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے غیر مشروط معافی مانگنے پر تیار ہو گئے۔لندن میں مقیم 74 سالہ سابق فاسٹ بالر جو ان دنوں صاحب فراش ہیں نے نجم سیٹھی کے نام خط میں واضح کیا ہے کہ وہ عدالت میں معافی نامہ لکھ کر دینے کو آمادہ ہیں۔

اس سلسلے میں ان کے وکیل نعیم بخاری کرکٹ بورڈ آکر پی سی بی وکیل کے ساتھ مل کر معاملہ ختم کرنے کے لیے کسی بھی وقت آنے کو تیار ہیں۔سرفراز نواز نے ایک بار پھر اپنی پینشن جاری کرنے کی بھی درخواست کی تھی، 55ٹیسٹ اور 45ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سرفراز نواز کی دائیں ٹانگ کا چند روز پہلے آپریشن ہوا جبکہ دوسری ٹانگ کا آپریشن ایک ماہ بعد ہوگا۔پی سی بی نے عرصہ دراز سے سرفراز نواز کی پلیئرز ویلیفئیر پالیسی کی پینشن روک رکھی ہے، ماضی میں سرفراز نواز نے نجم سیٹھی پر غداری اور میچ فکسرز کی سرپرستی جیسے سنگین الزامات لگائے تھے، حال ہی میں نجم سیٹھی نے پینشن کی بحالی کو سرفراز نواز کی عدالت میں معافی سے مشروط کیا تھا۔چند ماہ قبل سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پینشن میں تینوں کیٹیگریز کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا، 10 ٹیسٹ سے کم کھیلنے والوں کو ایک لاکھ 42 ہزار، 11 سے 20 ٹیسٹ والوں کو ایک لاکھ 48 ہزار جبکہ اس سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کرکٹرز کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، سرفراز نواز نے بھی بارہا اپنی پینشن بحالی کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…