جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

114سال پرانی موٹرسائیکل 10لاکھ ڈالر میں فروخت

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسکانسن(این این آئی)ہارلے ڈیوڈسن اس وقت بھی قیمتی اور بھاری بھرکم بائیک بنانے والے مشہور کمپنی ہے اور اب اسی کمپنی کی 1908میں تیارکردہ اسٹریپ ٹینک موٹرسائیکل لگ بھگ دس لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریبا سوا

سو سال قبل بنائی گئی اس بائیک کو نیلامی میں فروخت کی گئی دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل قرار دیا گیا ہے۔ چند روز قبل لاس ویگاس میں میکم آکشن میں یہ 935,000ڈالر میں نیلام ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 24کروڑ سے بھی زائد ہے۔خود ہارلے ڈیوڈسن نے اسے محدود تعداد میں تیار کیا تھا اور خیال ہے کہ اب دنیا بھر میں ایسی 12موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔ اسی لیے یہ ایک نایاب ترین سواری بھی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہارلے ڈیوڈسن کا یہ ماڈل انتہائی اولین اور مقبول ترین بھی تھا۔یہ ماڈل اس وقت بنایا گیا تھا جب ہارلے ڈیوڈسن کا کارخانہ صرف ایک منزل پر مشتمل تھا۔ پھر 1908 میں تیارکردہ اسٹریپ ٹینک ماڈل بہت مقبول ہوا تھا۔ اس میں ایک نئی اختراع تھی جس کے ڈھانچے میں ایندھنی ٹنکی اور تیل کی ٹنکی کو پہلی مرتبہ پیتل کی پٹیوں سے جوڑا گیا تھا۔ یہ یوجہ ہے کہ اس کا اصل اور حقیقی ماڈل ڈھونڈنا خود ایک بڑا چیلنج تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1908 میں بھی یہ دنیا کی مہنگی ترین موٹربائیک ہی تھی۔اسٹریپ ٹینک کے دیگر ماڈل بھی مشہور ہوئے جن میں 1907 کا ایک ماڈل 2015 میں نیلام ہوا جس کی قیمت 715000 ڈالر لگائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…