اسلام آباد (این این آئی) وزارت صحت اور دوا ساز کمپنیوں کے درمیان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کینسر شوگر، بلڈ پریشر، ذہنی امراض اور بخار کی دواؤں کی قلت ہے۔ بھارت سے آنیوالی دواؤں کے خام مال کے کنٹینرز بھی کلیئر نہیں ہورہے، کنٹینرز کی کلیئرنس ڈالرز نہ ہونے کے باعث رکی ہوئی ہے،سٹیٹ بینک کی ہدایات کے باوجود ایل سیز نہیں کھولی جا رہیں۔پی پی ایم اے کے مطابق دواؤں کی قیمتوں میں 38.5 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے بصورت دیگر ادویات کی تیاری کا کام معطل ہوجائے گا،اس حوالے سے وزیر صحت اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی لیکن اس میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔