جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے کئی سابق ایم این ایز پارلیمنٹ لاجز کے لاکھوں روپے کے نا دہندہ نکلے

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبات کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے،

بجلی و سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔جن اراکین نے پالیمنٹ کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ان میں سابق وفاقی وزیر فخر امام بھی شامل ہیں جو پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے واجب الادا ہیں، فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔دستاویزات کے مطابق فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، سابق وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔جاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جب کہ منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ نکلی ہیں، اسی طرح عاصمہ قدیر 4 لاکھ روپے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں۔دستاویز کے مطابق سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔پی ٹی آئی کے دیگر جن اراکین نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے ان میں شیر علی ارباب بھی شامل جن پر 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان پر 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں جب کہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ ہیں، ان کے علاوہ شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…