جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں تباہ کن طوفان، ایمرجنسی نافذ

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (این این آئی )نیوزی لینڈ میں تباہ کن طوفان کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، شدید طوفانی ہواں اور بارش کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو

گبرئیل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے، طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے پول گر گئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا، آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے 5 ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔طوفان گبرئیل کے پیش نظر آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔نیوزی لینڈ میں 58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، 509 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، حکام کے مطابق پروازوں کی بحالی آج متوقع ہے۔دوسری جانب آکلینڈ کے شمال میں کشتی میں سوار ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے، طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے7.25 ملین ڈالر کے امددی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…