اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بجلی ٹیرف میں اضافہ ،پاور ڈویژن حکام بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے لاعلم اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات وزارت خزانہ نے فائنل کرنے ہیں،ہمیں ابھی تک بجلی ٹیرف کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں ہوئی،
کتنااضافہ ہوناہے تفصیلات آئیں گی تب ہی بتاسکتے ہیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے پاور نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاور ڈویڑن حکام بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق لاعلم نکلے۔قائمہ کمیٹی پاورنے قیمتوں میں اضافے سے متعلق استفسار کیا توپاور ڈویڑن حکام نے بتایا آئی ایم ایف سے معاملات وزارت خزانہ نے فائنل کرنے ہیں،ہمیں ابھی تک بجلی ٹیرف کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں ہوئی۔کتنا.اضافہ ہوناہے تفصیلات آتی تب ہی بتاسکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات طلب کرلیں۔حکام کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جا رہا،ریکوریاں ڈیفر کی گئی تھی وہ اب وصول کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق بجلی کے یونٹ کے بنیادی چارجز میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،بجلی کے بلوں میں اضافہ ضرور ہوگا۔ جولائی میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ ملک میں حالیہ بریک ڈاؤن کے حوالے سے حکام این ٹی سی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ساوتھ میں غفلت برتنے کے باعث پاور بریک ڈاون ہوا۔پاور بریک ڈاون ایک سیکنڈز میں ہوگیا،گرڈز کی پروٹیکشن سیکمز بنائی ہیں،گزشتہ سال پاور بریک ڈاون پر سی ای او گدو پاور پلانٹ کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔