واشنگٹن(این این آئی )اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے،یہ تعداد 50 ہزار بڑھ سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی امدادی ادرے کی ٹیم کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اب تک ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں36 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں ،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں میں خوفناک اضافہ ہو سکتا ہے۔