پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھٹنوں کے درد سے نجات کے لیے ہلدی کا استعمال، سائنس بھی مان گئی

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی) ہلدی بے شمار طبی فوائد کی حامل چیز ہے جسے ہم ذائقے کے لیے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بھی اس کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف تسمانیا کے

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی جوڑوں کی سوزش اوردرد کے مریضوں کے لیے ایک دوا کا کام کرتی ہے۔ یہ ان لوگوں کو درد سے فوری نجات دلانے کے لیے ایک درد بھگانے والی گولی کی حیثیت رکھتی ہے اور طویل مدتی استعمال سے یہ اس مرض میں نمایاں کمی کا سبب بنتی ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں کی سوزش اور تکلیف میں مبتلا درجنوں لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہلدی، دوسرے گروپ کے لوگوں کو ہلدی کا عرق اور تیسرے گروپ کے لوگوں کو سائنسی تحقیق میں استعمال ہونے والی بے اثر گولی دی جاتی رہی۔ 12ہفتے بعد نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو ہلدی کا عرق دیا جاتا رہا تھا انہیں جوڑوں کی تکلیف سے کافی افاقہ ہو گیا تھا۔ دوسرے نمبر پر جنہیں ہلدی دی جاتی رہی، ان کی تکلیف کم ہوئی جبکہ جس گروپ کو بے اثر دوا دی جاتی رہی ان میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں ہلدی کو پھیپھڑوں کے امراض، الزیمرز، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن کے علاج کے طور پر بھی آزمایا جا چکا ہے اور اس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…