منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

نگران حکومت کا دائرہ اختیار،عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 14  فروری‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97لاء افسران کی برطرفیاں درست قرار دے دیں جبکہ حمزہ شہباز دور کے 19ء لا افسران کی نگراں حکومت میں دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دے دی،پانچ رکنی بنچ کے رکن جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔

منگل کے روز عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے احمد اویس اور دیگر کی درخواستیں پر سماعت کی جن میں برطرفیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔ نگران پنجاب حکومت کے وکیل منصور عثمان اعوان نے نگران حکومت نے پوسٹنگ اور ٹرانسفرز مفاد عامہ کے تحت کیں ۔یہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے کی گئیں ۔لا افسروں کو قواعد و ضوابط کے تحت ہٹایا گیا۔موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاء افسروں کو ہٹایا گیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ کیا نئے لاء افسروں کو لانے کے لیے پرانے لاء افسروں کو نکالا گیا۔ان لاء افسروں کو نکالنے کے لیے پالیسی ہونی چاہیے ۔وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا اس بابت فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔جسٹس بد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ کو لاء افسروں کو نکالتے وقت پروسیجر اپنانا چاہیے تھا۔منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ نے نگران حکومت اور نگران وزیراعلی کے اختیارات کے تحفظ پر دلائل دیئے ۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نگران حکومت کو جوابدہ نہیں ہیں۔کیا نگران حکومت عدالت کے حکم کے منافی کوئی کام کر سکتی ہے۔کیسے نگران حکومت اور وزیر اعلی خود طے کر لیں وہ مفادعامہ کے تحت فیصلے کر رہے ہیں۔نگران پنجاب حکومت کے وکیل منصور عثمان اعوان نے دلائل مکمل کر لیے۔ جس کے بعد عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔لارجر بینچ کے 4ججوں نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا، 4ججوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97ء لا افسروں کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے حمزہ شہباز دور کے 19ء لا افسران کی نگراں حکومت میں دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے گزشتہ ماہ نگراں حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو بحال کر دیا تھا۔عدالت نے برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے جواب طلب کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…