اسلام آباد (این این آئی )ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں 1ارب ایک کروڑ 70 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔
میسی کی فانڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔دوسری جانب اسٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے۔دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی
ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے۔ ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے
اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں،