جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیئے

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے رہنماجان برٹاس نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں حجاب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر متنازع پابندی کے بعد ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلم طالبات نے

سرکاری کالجوں سے تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جان برٹاس انڈین یونین مسلم لیگ کے عبدالوہاب کی طرف سے پیش کردہ پرائیویٹ ممبر ریزولوشن پر بحث میں حصہ لے رہے تھے، جس میں حکومت سے سچر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔برٹاس نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہاب کی قرارداد میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے معاملات کو اجاگر کرنے میں وضاحت کی کمی ہے۔ کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کرناٹک میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلم لڑکیاں سرکاری کالجوں سے پیچھے ہٹ گئیں۔ برٹاس نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مسلم لڑکیوں کے اندراج میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے اس کے برعکس ہونا چاہیے تھا۔جان برٹاس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کرناٹک حکومت نے حجاب کے معاملے میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کالج کے طالب علموں کے لیے سیکولر ڈریس کوڈ کو یقینی بنانے کے لیے حجاب کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…