جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ترکیہ ، زلزلے میں ہلاک 5ہزار افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں6فروری کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونیوالے 5ہزار افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد34ہزار سے تجاوز کر گئی ہے دوسری جانب ہزاروں عمارتیں منہدم ،

کئی ہزار افراد زخمی اور بے گھر ہیں۔ ترکیہ کے شہر’’کہرامن ماراش ‘‘کے ایک سینئر آفیسر نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو بتایا کہ شہر میں10ہزار لاشوں کو دفنانے کی گنجائش ہے اورزلزلے میں ہلاک ہونے والے کم از کم5ہزار افراد کی گمنام لاشوں کو اجتماعی طور پر دفنایا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے برآمد ہونے والی لاشوں کو دفنانے کیلئے جنگل کے ایک بڑے حصے میں اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں جہاں مقامی انتظامیہ کی تابوت لے جانے والی گاڑیاں دن بھر میں درجنوں لاشیں بھر کر لا رہی ہیں، مقامی انتظامیہ نے شناخت نہ ہونے کے باعث قبروں پر کتبوں کے بجائے لکڑی کے ڈنڈے لگائے ہیں جن پر ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اور نمبر درج ہیں۔ دوسری جانب الجزیرہ کی جانب سے ترکیہ کے شہر ہاطو ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاہ بیگ میں لائی گئی گئی لاشوں کو اجتماعی طور پر دفناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفنانے کیلئے لائی جانے والی لاشوں کی تعداد بھی روزانہ بڑھ رہی ہے جن کیلئے مزید قبروں کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…