اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہری نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوون نامی شخص نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور گھر والوں کے لیے
پورے جہاز کی بکنگ کروائی۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا اپنی شادی میں شرکت کیلئے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے۔ ویڈیو میں دلہے اور اس کے رشتے داروں کو کافی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دلہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔ جہاز میں سوار باراتیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کردیے۔کچھ صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اتنا پیسہ کمانا ہے کہ بارات جہاز پر لے جاسکیں جبکہ کچھ نے اسے فضول خرچی بھی قرار دیا۔