ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شاداب کی اہلیہ کے ہمراہ کراچی آمد، اسلام آبادکے کھلاڑیوں کا منفرد انداز میں استقبال،ویڈیو وائرل

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان شاداب خان کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر ان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے، ہوٹل پہنچنے پر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان کو منفرد انداز میں استقبالیہ دیا۔شاداب کے استقبال کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں فرنچائز کے کھلاڑیوں کو بلوں کے سائے میں شاداب کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں آگے چل کر شاداب اور کھلاڑیوں کی گفتگو کو بھی عکس بند کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی شاداب سے پوچھتے ہیں آپ بتائیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟جس کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہاکہ بھائیوں یہ قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے، اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں۔بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب نے فرنچائز فیملی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی تھی، شاداب خان کی شادی سابق کپتان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…