ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہی دکھایا جائے’ کی پالیسی کو بدلنا ہوگا، مستنصرحسین تارڑ

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ ‘لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہی دکھایا جائے’ کی پالیسی کو بدلنا ہوگا۔لاہور میں جاری پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روزبھی فنکاروں اور رائٹر ز نے اظہار خیال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے

لیکن اسے استعمال نہیں کیا جا رہا۔اس موقع پر معروف ادیب مستنصرحسین تارڑ نے کہاکہ ”لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہی دکھایا جائے” کی پالیسی کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ رائٹر کے لکھے میں دم ہوگا تو لوگ وہی دیکھیں گے۔رائٹر اورڈرامہ نویس اصغر ندیم سید کا کہنا تھا کہ آج رائٹرز کو گائیڈ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، رائٹرز کو مرضی سے لکھنے دیں تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں، رائٹر, پروڈیوسر یا فنانسر کی مرضی سے لکھیگا توتخلیقی کام نہیں کرسکے گا۔نور الہدیٰ ٰشاہ ، آمنہ مفتی ، بی گل ، عفت رحیم اورکاشف کا کہنا تھاکہ اب لوگ ٹیلنٹ کو برائے فروخت تصور کرتے ہیں، لوگوں کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، موجودہ حالات میں ہم جہاد کر رہے ہیں جس کا نتیجہ 20 سال بعد نکلے گا۔میلے میں الطاف حسین قریشی کی کتاب ‘مشرقی پاکستان، ٹوٹا ہوا تارا’ کی تقریب میں مجیب الرحمان شامی، مجاہد منصوری اور عامر خاکوانی نے بھی اظہار خیال کیا، اس کے علاوہ مصنف ناصر عباس نیئر کے نئے نقاد کے نام خطوط کے حوالے سے بھی تقریب ہوئی۔فیسٹیول میں اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی دلچسپ پرفارمنس بھی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…