ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

فلم پٹھان کی کامیابی ، پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان کی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی )بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ان دنوں فلم پٹھان کی کامیابی کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ایسے میں ان کی ایک گھڑی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ کو نیلے رنگ کی گھڑی ہاتھ پر پہنے ہوئے دیکھا گیا

جس کے بعد اس گھڑی کی قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخان خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ گھڑی بھی کوئی معمولی نہیں بلکہ کروڑوں مالیت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈAudemars Piguet کی ہے اور اس کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس گھڑی کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے( 15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے مطابق شاہ رخ خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…