ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس کی ریلی پر فائرنگ میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ٹارگٹ کلر ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل اور سیاسی مخالفین کے قتل میں ملوث ہیں۔سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نیصدر پارکنگ پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے

ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال کے بعد گرفتار کیا ہے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 پستول برآمد ہوا ہے ، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ٹارگٹ کلرمزمل کالا ساتھیوں سمیت ٹریفک اہلکار کی شہادت میں ملوث ہے ،ملزم پر قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزمان نے 2014ئ میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار محمد منشائ کو نشانہ بنایا تھا،محمد منشائ ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل چورنگی نمبر1ناظم آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ڈیوٹی کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان لیاقت آباد ڈاکخانے کی جانب سے آئے پیچھے بیٹھے ملزم نے پستول نکالی اور محمد منشائ کو نشانہ بنایافائرنگ کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی گولیاں لگی تھی،دہشتگردی کے اس واقعہ میں محمد منشائ اسپتال میں ہی شہید ہوگیا تھا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار ٹارگٹ کلر محمد بیگ عرف شیراز سیاسی مخالفین کے قتل میں ملوث ہے ، گرفتار ملزم نے سال دو ہزار میں اْس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کی ریلی پر فائرنگ کی تھی ، ملزم کئی ماہ سے روپوش تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…