منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی ؟ اعلان ہو گیا

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔سپرنووا ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ فاتح ٹیم کو 120 ملین روپے(12کروڑ روپے) کا چیک بھی ملے گا،رنرز اپ کو 48 ملین روپے (چار کروڑ 80لاکھ روپے)انعامی رقم ملے گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز کل ملتان میں افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد پہلا میچ 2021 کی فاتح ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 کی اختتامی تقریب اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جو پلے آف کی میزبانی بھی کرے گا،لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کی کوشش کرے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار ٹرافی اٹھا کر کامیاب ترین ٹیم بننے کی کوشش کرے گی۔ چیف سلیکٹر تمام چھ فرنچائزز نے کم از کم ایک بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے معیار اور اعلیٰ سطح کے مقابلے کا مظاہرہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، پشاور زلمی نے 2017 کا ایڈیشن جیتا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جو پہلے دو ایڈیشنز میں فائنلسٹ تھے، نے 2019 کا مقابلہ جیت تھا، کراچی کنگز پہلی ٹیم تھی جس نے 2020 میں کراچی میں لاہور قلندرز کو آسانی کے ساتھ شکست دے کر اپنے گھر پر ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیاتھا، ملتان سلطانز نے 2021 میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا، گزشتہ سال لاہور قلندرز نے لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…