ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شورا میرا بیٹا نہیں،نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ عالیہ کے درمیان بچے کی ولدیت پر اختلاف کا انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان ان کے دوسرے بچے کی ولدیت پر اختلافات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے متعلق اداکار کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کا بیٹا نہیں۔نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی

اور انہیں دو بیٹے شورا اور یانی ہیں، جس میں شورا کی پیدائش 2014 اور 2015 کے درمیان ہوئی۔اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔لیکن اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں اور اس وقت عالیہ صدیقی اور نواز الدین صدیقی ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف جلد قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔حال ہی میں دونوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی متعدد وجوہات بتائی جا رہی ہیں، جس میں سے ایک سبب جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والے دوسرے بچے شورا کی ولدیت بھی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی کا دعویٰ ہے کہ شورا ان کا بیٹا نہیں جب کہ عالیہ صدیقی انہیں اداکار کا بیٹا ہی مانتی ہیں۔اسی حوالے سے عالیہ صدیقی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں شوہر کے ساتھ بچے کی ولدیت پر بحث کرتے ہوئے سنے جا سکتا ہے۔ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو مرکزی گیٹ کے باہر سے اہلیہ کے ہمراہ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں واضح طور پر دونوں بچے کی ولدیت پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کی

جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکار کے حق میں بول پڑیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل عالیہ صدیقی نے نواز الدین صدیقی سے بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں دونوں اپنے تعلقات سے متعلق نجی گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر یہ بھی امکان ہوتا ہے کہ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے یہ ویڈیو خفیہ طریقے سے بنائی۔ اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے تحریر کیا کہ ’اتنا دکھ ہو رہا ہے یہ سب دیکھ کر۔ نواز صاحب کو ان کے گھر کے باہر ایسے بے عزت کیا جارہا ہے۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ ’نواز الدین نے اپنا سب کچھ اپنے اہلِ خانہ کو دے دیا۔ کئی سال رینٹ پر رکشا میں فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی شوٹنگ پر آتے تھے ابھی گزشتہ سال ہی بنگلہ لیا اور اب عالیہ اس کی دعوے دار بن گئیں؟ یہ سب کچھ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔کنگنا نے یہ بھی تحریر کیا ’نواز صاحب نے آج تک جو بھی کمایا تھا

اپنے بھائیوں کو دے دیا۔ سابقہ اہلیہ جنہیں وہ طلاق دے چکے ہیں، دونوں بچوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ نواز الدین صدیقی نے ممبئی میں اس خاتون کے لیے فلیٹ بھی لیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے نواز الدین کی سابقہ اہلیہ سے کبھی ملاقات نہیں کی لیکن اب اچانک سے وہ آئیں،

بنگلے پر قبضہ کرلیا اور نواز الدین کو اندر داخل بھی نہیں ہونے دے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ نواز الدین صدیقی باہر روڈ پر کھڑے ہیں اور خاتون اتنے بڑے اسٹار کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔ کیا بدمعاشی ہے یہ؟ یہ سب کچھ دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…