پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر عمران خان سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن نے نیب کو خط لکھ دیا

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر عمران خان اور دیگر سے ریکوری کے معاملے پر قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق عمران خان اور دیگر غیر مجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دیا جائے،

نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔نیب دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800غیرقانونی سفر کئے گئے، سیاست دانوں نے 588، سرکاری اہلکاروں نے577بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جبکہ دیگر افراد نے بھی 635مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفر کیا۔دستاویز کے مطابق غیرمجاز افراد کیخلاف 19کروڑ 83لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں، سیاست دانوں کے ذمے 9کروڑ68لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں جبکہ سرکاری اہلکاروں کے ذمے 5کروڑ 8لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات بنتے ہیں اور دیگر افراد کے ذمے 5کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے یکم نومبر 2008سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قرار دیا تھا۔مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹرز کے استعمال پر قانون میں ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…