بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

“طلاق پر خوش ہوں کہ تشدد سے جان چھوٹ گئی” گلوکارہ کومل رضوی کے دل دہلا دینے والے انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر تشدد کرتے ہوئے ان کے سر پر فرائی پین مارا۔کومل رضوی حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی اور شوہر کی جانب سے تشدد سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ میری 21 سال کی عمر میں شادی ہوگئی تھی۔

جس کے بعد میں ایک سال کیلئے دبئی منتقل ہوگئی تھی اور پھر 3سال عمان میں رہی، میرا شوہر ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر تشدد کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی کو بچپن سے بتایا جاتا ہے کہ تمہاری بہت پیاری شادی ہوگی، تمہارا شوہر بہت خیال رکھے گا اور ہمارے معاشرے میں لڑکی 200فیصد کوشش کرتی ہے کہ اس کی شادی چلے۔کومل رضوی نے کہاکہ مجھے معاشرے سے شکوہ ہے کہ وہ لڑکیوں کو یہ نہیں سکھاتا کہ اس کی حد کیا ہے، شوہر تو چھوڑیں اگر کوئی دوسرا شخص بھی اس حد کو پار کرے تو اس کی عزت نفس اور خود اعتمادی چلی جائیگی یا اس کی خوشیاں برباد ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ باتیں کسی نے نہیں سکھائیں، مجھے صرف کہا گیا کہ شوہر کا خیال رکھو، کھانا پکا،اس کے والدین کی سنو، یہ سب بھی ٹھیک ہے مگر لڑکیوں کو ان کی حد بھی بتانی چاہیے۔گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے شادی کے بعد 4سال اس بات پر یقین کرنے پر لگے کے اس رشتے میں میری کوئی غلطی نہیں، میں پہلے یہ مانتی تھی کہ اگر میرا شوہر کھانا ٹھنڈا دینے پر میرے سر پر فرائی پین مارہا ہے تو اس میں میری ہی غلطی ہے۔

کومل نے کہا کہ میں اتنی چھوٹی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ اگر میں زیادہ پیار کروں یا زیادہ محنت کروں تو شوہر خوش ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یہ سکھایا ہوتا کہ حد سے زیادہ زیادتی برداشت کرنا بھی گناہ ہے تو جو باتیں سمجھنے میں مجھے 4 سال لگے ،میں یہ طلاق کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہوتی۔کومل رضوی نے کہا کہ مجھے طلاق پر بے حد خوشی ہے لیکن غم اس بات کا ہے کہ میں نے اپنی جوانی کا دور اس شخص کے لیے ضائع کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…