بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکیہ زلزلے کے 100گھنٹے بعد بھی ملبے سے کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی) ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور کئی عمارتیں منہدم ہوجانے کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے تاحال پھنسے ہیں لیکن پھر بھی امید کی کرن اب بھی باقی ہے۔ہزاروں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران ایسے بھی افراد کو ملبے سے نکالا جارہا ہے،

جو کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ترکیہ کے میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے کھرمان مرعش میں 100گھنٹے گزرنے کے بعد ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔امدادی ٹیموں نے زلزلے کے 92گھنٹے بعد 65سالہ خدیجہ اوزجلبی اور ان کی بیٹی 33سالہ مہربان سلطان کو ملبے کے نیچے سے زندہ بچانے میں کامیاب ہوئیں۔اسی طرح ھتائے صوبہ میں امدادی ٹیموں نے زلزلے کے 90گھنٹے بعد تولغا دوغان اور ان کی 5سالہ بیٹی کو ملبے بحفاظت نکال لیا، جبکہ صوبے سے امدادی ٹیموں نے 90گھنٹے کے بعد 10سالہ بچی ہلال صاغلام کو ملبے تلے سے نکالا ساتھ ہی ایک خاتون اور ان کے 10دن کے بچے کو بھی زندہ نکال لیا۔امدادی ٹیمیں 92گھنٹے کی کوششوں کے بعد 12سالہ یاووز ترکمان کو ملبے کے نیچے سے نکالنے میں بھی کامیاب ہوگئیں، جبکہ ریاست ادی یامان میں ٹیموں نے 86گھنٹے گزرجانے کے بعد 73سالہ بزرگ رمزیہ بولاط کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔اس کے علاوہ صوبہ عثمانیہ میں ٹیموں نے 26سالہ مرات بال اوغلو کو91گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ ایمبولینس ٹیموں نے زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…