اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں92 پیسے بڑھ کر 277 روپے 50 پیسے ہوا لیکن پھر کمی ہو گئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 28پیسے کی کمی ہوئی ہے ۔آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے رہی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں 4روپے کم ہو کر 279ہو گئی ہے ۔