بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی جج نے گائے کی حفاظت کی عجیب منطق پیش کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاندھی نگر(این این آئی)بھارت کی ریاست گجرات کی ایک سیشن عدالت کے جج نے ملک میں گائے کی حفاظت کی عجیب منطق پیش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کے جج نے گائے کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ گائے کے

گوبر سے بنے گھر جوہری تابکاری سے متاثر نہیں ہوتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں گجرات سے گائے اور بیلوں کو مہاراشٹر لے جانے پر نوجوان کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی، حال ہی میں اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ گائے کے پیشاب سے بہت سی لاعلاج بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جج نے اپنے حکم میں گائے کو ذبح کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گائے ہماری ماں ہے، صرف جانور نہیں۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ دنیا کے تمام مسائل اس دن حل ہوجائیں گے جس دن زمین پر گائے کے خون کا کوئی قطرہ بھی نہیں گرے گا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ہم گائے کی حفاظت کی بات تو کرتے ہیں لیکن ایسا کرتے نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ روزانہ جانوروں کی غیرقانونی منتقلی اور انہیں ذبح کیا جارہا ہے جو کہ ایک مہذب معاشرے کی رسوائی ہے۔بھارتی جج کا کہنا ہے کہ بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال گزر چکے لیکن گائے ذبح کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں کم نہیں ہورہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…