مکمل فٹ، بولنگ ایکشن دکھانے کیلئے تیار ہوں ، شاہین آفریدی

18  جنوری‬‮  2023

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اب کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور فٹنس کے لیے تمام ضروریات مکمل کر لی ہیں۔شاہین آفریدی نے ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اب مجھ میں اسی طرح کی انرجی ہے جیسے سری لنکا میں انجرڈ ہونے سے پہلے تھی، میں اسی طرح بھاگ رہا ہوں

اور پہلے کی طرح بولنگ بھی کر رہا ہوں، اس لیے سمجھتا ہوں کہ میں نے تمام ضروریات مکمل کر لی ہیں اور اب ہر طرح سے کھیلنے کے لیے تیار ہوں، میں پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوں گا۔قومی کرکٹر کہا کہ انجری کے باعث طویل وقت کے لیے ٹیم سے باہر رہنا مشکل تھا، کبھی کبھی یہ بھی ذہن میں آتا تھا کہ انجری سے باہر نکلنے کے لیے اب میں مزید کچھ نہیں کر سکوں گا، میں نے اپنے لیے گول مقرر کیے ہو ئے ہیں اور اس کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کو میری ضرورت تھی تو میں نے کھیلنے کا فیصلہ کیا، ورلڈکپ میں بھی اگر میں اسی طرح بھاگتا جیسے اب بھاگ رہا ہوں تو نتیجہ مختلف ہوتا، میرا یہی ہوتا ہے کہ میری ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو گی میں تیار ہوں گا۔شاہین آفردی نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کو بہت مس کیا، خواہش تھی کہ میں ہوم گرائونڈز پر ہوم کراڈ کے سامنے کھیلوں، ٹیم نے ہوم سیریز میں اچھی کوشش کی لیکن رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں، میں بھی ہوتا تو ضرور ٹیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا کہ ٹیم اچھا کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…