میٹھے مشروبات گنج پن کی وجہ بن سکتے ہیں،محققین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

8  جنوری‬‮  2023

بیجنگ(این این آئی)سائنس دانوں نے میٹھے مشروبات استعمال کرنے والے حضرات کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق گنج پن کی ایک کیفیت ایسی ہوتی ہے جس میں مخصوص حصوں سے بال غائب ہوجاتے ہیں اور اب ماہرین نے میٹھے مشروبات اور اس طرح کے گنج پن کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا ہے۔

سر کی اطراف، درمیانی حصے یا اگلے رخ سے بال گرنے کا عمل میل پیٹرن ہیئرلاس (ایم پی ایچ ایل)کہلاتا ہے۔ ماہرین نے مغربی طرزکی غذاوں اور اس کیفیت کے درمیان غور کیا تو معلوم ہوا کہ جوس، سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر شیریں مشروبات سے اس طرح کے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس طرح کی کیفیت کے دیگر عوامل بھی ہوسکتی ہے جن میں ڈپریشن، بے خوابی، غذا اور جینیات بھی شامل ہیں تاہم میٹھے مشروبات بھی اس کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔چین میں جنوری سے اپریل 2022 میں ایک اہم سروے کیا گیا۔ جس میں 1951 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 18 سے 45 سال تھیں۔ تمام افراد مجموعی طور پر 31 صوبوں میں رہ رہے تھے۔ اس میں شرکاء کو ازخود ایک آن لائن فارم بھرنے کو کہا گیا جن میں میٹھے مشروبات کے استعمال اور گنج پن کے متعلق پوچھا گیا تھا۔ماہرین نے اس میں شکر، گلوکوز اور اس کے پولیول پر اثرات کا جائزہ لیا تھا۔ پولیول پاتھ وے یا کیمیائی راستہ متاثر ہوتا ہے۔ اس سے قبل میٹھے مشروبات اور چوہوں کے بال میں کمی کی کئی تحقیقات سامنے آتی رہی ہیں۔ سروے میں جن افراد نے زیادہ میٹھے مشروبات استعمال کئے جو کئی سال سے اس کی عادت میں مبتلا ہیں۔ ان لوگوں کے بال باریک تھے اور تیزی سے گر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…