بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

مظفر گڑھ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ 8 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں 13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 8 ماہ تک گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم شاہ میں ایک 13 سالہ لڑکی کو تین افراد نے آٹھ ماہ تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔لڑکی کے حمل کا پتا چلنے اور اس کے اہل خانہ کے علم میں آنے کے بعد جتوئی پولیس نے اب تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آٹھ ماہ قبل دوپہر کے وقت اپنے گھر کے باہر مال مویشی کے پاس بیٹھی تھی کہ ملزم اعجاز اسے اسلحے کے زور پر کھیت میں لے گیا اور زبردستی ریپ کرنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔انہوں نے کہاکہ چار ماہ بعد مجھے لگا کہ میں حاملہ ہوں تاہم ملزم نے اس بات پر کان نہ دھرے اور دوائی کا بہانہ بنا کر پھر فصلوں میں لے گیا اور اس موقع پر ملزم عبدالستار اور ممتاز نے بھی ریپ کیا اور اس کے بعد ملزمان مسلسل میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔کم عمر لڑکی کے مطابق ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہونے پر اس نے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق گینگ کرنے والے ایک ملزم نے آٹھ ماہ قبل لڑکی کو گنے کے کھیت میں لے جای کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور واقعے کو کیمرے میں ریکارڈ کر لیا۔

اس کے بعد ملزمان اسے بلیک میل کر کے مسلسل آٹھ ماہ تک اجتماعی عصمت دری کرتے رہے۔مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شکایت پر جتوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ، باقی دو فرار ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے مدد اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔پولیس کے پی آر او وسیم خان گوپانگ نے کہا کہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جتوئی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…