بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشکل معاشی صورتحال میں پاکستان کے بینکوں کی جانب سے اہم اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)کمرشل بینکوں نے صارفین کی بین الاقوامی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پر کرنا شروع کردیں۔بینکوں کی جانب سے کسٹمرز کو مطلع کیا گیا کہ ڈیبیٹ کارڈ یا آن لائن طریقوں سے ادائیگیوں کی سیٹلمنٹ اوپن مارکیٹ ریٹ پر ہوگی۔بینکنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بینکوں کا انٹربینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ

سے سیٹلمنٹ صارفین کے لیے فی ڈالر 38 روپے مہنگا پڑے گا۔صارفین نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کو انٹر بینک ریٹ سے سیٹلمنٹ کرنے کا پابند کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ حالیہ بینک ٹرانزیکشن کے دوران بینکوں نے انہیں ڈالر 250 روپے سے زائد کے ریٹ پر فروخت کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فارن کرنسی ٹرانزیکشنز کے لیے انٹرنیٹ بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق 24 روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور بینک صارفین کو اوپن مارکیٹ ریٹ پر ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔اس وقت انٹربینک ریٹ 226 روپے 94 پیسے ہے۔ اگر بیرون ملک سے کوئی آپ کو رقم بھیجے تو بینک اسی ریٹ کے حساب سے آپ کو پاکستانی روپے میں رقم فراہم کریں گے۔ جب کہ بینک کے چارجز اس کے علاوہ ہیں۔ دوسری جانب اگر آپ نے پاکستان سے باہر کوئی ادائیگی کرنی ہے جو کہ ظاہر ہے ڈالر میں ہوگی تو آپ کے پاکستانی روپے والے اکاؤنٹ سے کٹوتی 250 روپے سے زائد کے حساب سے ہوگی۔ اس 24 روپے سے زائد کے فرق پر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔بینکوں کا موقف ہے کہ وہ بیرون ادائیگیوں کے لیے ایکس چینج ریٹ کا حساب اوپن مارکیٹ کے حساب سے لگاتے ہیں اور ایسا ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔ تاہم پچھلے 14 ماہ کے ڈیٹا کا جائزہ لیاجائے تو معلوم ہواہے کہ عام طور پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں یہ فرق پانچ روپے کے اندر اندر ہوتا ہے۔

چند ہی مواقع پر اس میں فرق آیا ہے۔پچھلے بار جولائی میں اوپن اور انٹربینک ریٹ میں نمایاں فرق دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس وقت بھی یہ فرق 13 روپے کے لگ بھگ تھا۔ حالانکہ جولائی 2022 پاکستانی روپے کے لیے بدترین مہینہ تھا اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں ساڑھے 14 فیصد کمی ہوئی تھی۔لیکن اس مرتبہ بینکوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ریٹ میں یہ فرق کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…