اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں گنج پن کا امکان خواتین سے زیادہ ہوتا ہے، طبی تحقیق میں اس کی وجہ سامنے آئی ہے، تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں میٹھے مشروبات پینے والے مردوں میں گنج پن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تحقیق میں 18 سے 45 سال کی عمر کے مردوں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا، تحقیق سے پتہ چلا کہ روزانہ ایک سوڈا، انرجی ڈرنک، جوس یا کوئی بھی میٹھا مشروب پینے والے افراد میں بالوں سے محرومی کا خطرہ تیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے، ایک سے زیادہ مشروبات پینے والے افراد میں گنج پن کا خطرہ 42 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق کے مطابق مشروبات کے علاوہ مجموعی صحت، تناؤ، ذہنی صحت اور غذا بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھانا اور سبزیاں نہ کھانا بھی گنج پن کا باعث بن سکتا ہے۔