ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اورچین کو الگ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ دونوں ایک ساتھ ہیں،راہول گاندھی

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کو الگ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان اورچین ایک ساتھ ہیں،حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرے اور فوج کے پیچھے نہ چھپے، یہ بزدلی ہے،

حکومت غلط فیصلے کرتی ہے تو اسے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے،ہم آپ کی مدد کریں گے بلکہ پوری اپوزیشن حکومت کی مدد کرے گی لیکن ہمیں بتائیں کہ ہوا کیا تھا؟۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری 2 ہزار مربع کلومیٹر زمین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاہم وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی نے ہمارے علاقوں پر قبضہ نہیں کیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت غلط فیصلے کرتی ہے تو اسے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی مدد کریں گے بلکہ پوری اپوزیشن حکومت کی مدد کرے گی لیکن ہمیں بتائیں کہ ہوا کیا تھا؟کانگریس پارٹی کے رہنما ن یکہا کہ میرا تعلق شہدا کے خاندان سے ہے اور مجھے شہیدوں کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جب فوج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو فوجیوں اور ان کے خاندان کو دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ معاملہ خراب کیا، ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مقصد چین اور پاکستان کو علیحدہ کرنا تھا تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ ہیں، یہ اس لیے ہوا کیونکہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں بیاحتیاطی کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…