جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن ابتدائی بلے بازوں کے ذمے دارانہ کھیل کے سبب ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کو پہلے عبداللہ شفیق کے غیرذمے دارانہ شاٹ کی وجہ سے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اسٹمپ ہو کر اعجاز پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔شان مسعود نے بھی ساتھی کھلاڑی کی غلطی سے سبق نہ سیکھا اور غیرضروری طور پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مائیکل بریسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو کر پویلین کی راہ لی،ان دونوں کھلاڑیوں کے اس طرح آؤٹ ہونے کے نتیجے میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے ابتدائی دونوں کھلاڑی اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے ہیں اور آج تک کھیل کی طویل تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔اس ریکارڈ کے ساتھ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ اسٹمہپ کرنے والے کیوی وکٹ کیپر ڈگ بریسویل نے بھی اپنا نام تاریخ میں درج کرا لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…