انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے

20  دسمبر‬‮  2022

کراچی ( این این آئی) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے

28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی، سعود شکیل 346 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کی اوسط 57.66 رہی۔امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی، سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے سکور کیے۔عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے، محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔یاد رہےپاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں اپنی سرزمین پر وائٹ واش ہوگئی، انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں 8وکٹوں سے فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم نے انگلش الیون کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…