ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا، شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کے پی ایس ایل نہ کھیلنے پر رد عمل

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 8 نہ کھیلنے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان فاسٹ بولر سے پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی فی الحال کسی ٹیم سے منسلک نہیں ہیں،

تو کیا مستقبل میں انہیں لاہور قلندرز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے؟جواب میں شاہین نے کہا کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور عوام کو تفریح فراہم کریں، میرا ری ہیب جاری ہے، میں جلد میدان میں کھیلتا نظر آئوں گا۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پی ایس ایل کے 7 سیزنز میں ایکشن میں دیکھا گیا۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک رہا ہے، یہ کچھ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، وہ کھلاڑی جنہیں پی ایس ایل 8 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انہیں میری طرف سے مبارک ہو’۔ لالا نے تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹی گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…