پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے ہندوستان سے چائے ، باسمتی چاول کی درآمد بند کر دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے گزشتہ ہفتے سے ہندوستان سے چائے اور باسمتی چاول کی درآمد کیلئے نئے معاہدوں پر دستخط کرنا بند کردئیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ ہفتے سے بھارت سے چائے اور باسمتی چاول کی درآمد کیلئے نئے معاہدوں پر دستخط کرنا بند کردئیے ہیں۔ برآمدات کا سلسلہ یوں اچانک بند کیے

جانے کے بارے میں ایرانی درآمد کنندگان کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے تاہم بھارتی برآمد کنندگان نے ایران کے اس فیصلے کو وہاں جاری حجاب تحریک سے جوڑ دیا ہے۔ایران کو باسمتی چاول اور چائے برآمد کرنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ ایران میں حجاب کے حوالے سے جاری تحریک ہے جس کی وجہ سے مغربی ایشیائی ملک میں دکانیں، ہوٹلیں اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ برآمد کنندگان کے ایک گروپ کا یہ بھی خیال ہے کہ ایرانی درآمد کنندگان خریداریوں میں تاخیر کرسکتے ہیں کیونکہ نئی دہلی اور تہران روپے میں تجارت کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔بھارتی ایکسپورٹرز کاکہنا ہے کہ اس معاہدے کی وجہ سے ان اشیا کی برآمدات بالخصوص چائے کی برآمد پر اثر پڑے گا کیونکہ ایران ایک سال میں بھارت سے تقریبا 30 سے 35 ملین کلو آرتھوڈوکس چائے اور تقریبا 1.5 ملین کلوگرام باسمتی چاول درآمد کرتا ہے۔ایران کے اس اقدام سے اگرچہ باسمتی برآمد کنندگان کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے تاہم اس کا اثر ان پر کم ہوگا کیونکہ تھروسیا یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں باسمتی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ایران کو چائے کے بڑے برآمد کنندہ کمپنی کے منیجنگ پارٹنر انیش بھنسالی نے کہا کہ ایران کے خریداروں نے گزشتہ ہفتے سے نئے معاہدوں کا اندراج بند کردیا ہے۔ اس اچانک فیصلے پر وہاں سے کوئی واضح جواب بھی نہیں آیا ہے جب ہم نے ایرانی خریداروں سے پوچھا تو ان کے پاس بھی کوئی واضح جواب نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…