پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نیب نے کے پی کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنیوالوں سے 9 کروڑ کی ریکوری کیلئے خط لکھ دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کے لیے خط ارسال کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے

2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریبا 2 ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے کی ریکوری کی جائے۔ذرائع کے مطابق سابق و موجودہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے بھی ہیلی کاپٹرز میں سفر کیا جس میں عمران خان، چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرز سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ترمیمی مسودے کے مطابق 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا، سرکاری ہیلی کاپٹرز سرکاری کاموں کیلئے استعمال ہوئے ہیں، ماضی میں یا اب کسی بھی وزیر یا افسر نے ہیلی کاپٹرز ذاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے پیچھے پڑا ہوا ہے، نیب شریف فیملی اور زرداری خاندان کی کرپشن کے خلاف کچھ نہیں کر رہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز سے متعلق قانون میں ترامیم عوام کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…