لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لے گا یااسمبلیاں توڑدے گا ،گیند حکومت کے کورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یابربادکریں ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح ان کی معیشت کاپوسٹ مارٹم کر رہا ہے ،چارچاروزراء مل کر بھی بیانات دیں توکوئی ان کی بات نہیں سنتا،حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے ،الیکشن سے فراری کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔