ایک اور شرمناک شکست بھارت کے نام، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ون ڈے میچ جیت لیا

4  دسمبر‬‮  2022

ڈھاکہ (این این آئی)ایک اور شرمناک شکست بھارت کے نام، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بیٹنگ کیلئے خود کو مضبوط سمجھنے والی بھارتی ٹیم کی

بنگلہ دیشی بولرز کے آگے ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔بھارتی بلے باز کے ایل راہول 73 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے بار رہے، کپتان روہت شرما 27 اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔بھارت نے بڑی مشکل سے 41.2 اوورز میں 186 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی تاہم آخری وکٹ کی شراکت داری نے پورے میچ کی حالت ہی بدل دی۔136 رنز کے اسکور پر 9 وکٹ گرنے کے بعد جب بنگلہ دیشی ٹیم نے امیدیں تقریباً چھوڑ دی تھیں اس وقت مہدی حسن معراج نے ایسی اننگز کھیلی کہ میچ دلچسپ ہوگیا۔ اس بلے باز نے مستفیض الرحمان کے ساتھ مل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کی 38 رنز کی اننگز نے 46 ویں اوور میں بنگلہ دیش کو جیت دلادی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…