اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں باران رحمت نے زائرین کے سر نم کردیئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبوی میں باران رحمت نے زائرین کے سر نم کردیئے۔مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے مدینہ میں بارش کی صورتحال کے ساتھ مل کر اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں ہونے والی باران رحمت نے مسجد نبوی میں حاضری دینے والے زائرین کے سروں کو بھگو دیا۔ زائرین مدینہ میں بارش کے موسم سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔نمازیوں اور زائرین نے بارش میں کھڑے ہو کر دعائیں مانگیں اور باران رحمت کے نزول پر اللہ کا شکر ادا کیا۔گذشتہ روز اطمینان سے بھری ٹھنڈی ہوائیں بابرکت شہری حرم میں اڑ رہی تھیں جب کہ زائرین بارش میں دعائیں مانگ رہے تھے۔امارات المدینہ المنورہ ریجن میں بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے مسجد نبوی ۖ کے زائرین کے لیے دلکش مناظر کی تصاویر نشر کیں۔جبکہ مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے مدینہ میں بارش کی صورتحال کے ساتھ مل کر اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا۔سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور رسک کی معاون ایجنسی بارشوں کے دوران کیے گئے پلان پر عمل کرنے اور موسم کی مسلسل پیروی کے لیے فیلڈ ٹرپ کے ذریعے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…