جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جدہ میں کلائوڈ برسٹ ، بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ، ریاض(آئی این پی، این این آئی)سعودی شہر جدہ میں بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، دس گھنٹے میں 266ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جس باعث بہت سے علاقے زیرآب آگئے، گاڑیوں کے ڈھیر لگ گئے،مختلف حادثات میں دو افراد جان سے گئے جبکہ مکہ جانے والی

سڑکیں بند ہوگئیں، جسے کھولنے کا کام جاری ہے،مکہ اورجدہ میں گیارہ ہزار رضاکارکام کر رہے ہیں۔ شاہراہوں سے پانی نکالا جارہا ہے،محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچائوکے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی بارش میں بہہ گئی ہیں۔اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…