فٹبال ورلڈ کپ،گروپ میچز کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )فٹبال ورلڈ کپ،گروپ میچز کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیفا ورلڈکپ میں آج گروپ اے ا ور گروپ بی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ پہلا میچ ایران اور ویلز کے درمیان کھیلا جائےگا۔فیفا ورلڈکپ کادوسرا مقابلہ قطر اور سینیگال،

تیسرا نیدرلینڈز اور ایکواڈور جب کہ آخری میچ انگلینڈامریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی۔ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی۔ ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت میں کیا۔ ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی۔ویلز کے گول کیپر کو 86 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے اور متبادل گول کیپر نے ذمہ داری سنبھالی۔اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے چیشمی نے 98 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے رضائیان نے 101 ویں منٹ میں دگنا کردیا۔ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے،خہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔خیال رہے کہ عالمی رینکنگ میں ایران 20 ویں جبکہ ویلز 19 ویں نمبر پر ہے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…