زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

19  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ایک پاکستانی شہری کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…